• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جوہری آلودہ پانی کے سمندری اخراج کے خلاف جاپانیوں کی احتجاجی ریلی،حکومت سے وعدہ نبھانے کا مطالبہتازترین

August 18, 2023

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کی حکومت کے تباہ شدہ فوکوشیما ڈائیچی جوہری بجلی گھر سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کی تاریخ کے فیصلے کے قریب پہنچنے پرسینکڑوں جاپانیوں نے جمعہ کو وسطی ٹوکیو میں اخراج کے منصوبے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

گرمی کی شدت  35 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کے باوجود جاپان کے مختلف حصوں سے لوگ گرمی برداشت کرتے ہوئے جمعہ کی صبح جاپانی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے جمع ہوئے اور حکومت پر زور دیا کہ وہ متعلقہ فریقوں سے مفاہمت کے بغیر اخراج کے منصوبے پر عمل نہ کرنےکے اپنے وعدے کو برقرار رکھے۔

11 مارچ 2011 کو 9.0 کی شدت کے زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کو پگھلاؤ کا سامنا کرنا پڑا جس سے تابکاری خارج ہوئی جس کے نتیجے میں لیول 7 کا جوہری حادثہ پیش آیا جو بین الاقوامی جوہری اور ریڈیولاجیکل ایونٹ اسکیل پربلند ترین سطح کا حادثہ تھا۔