نیویارک(شِنہوا)گزشتہ ماہ جون میں امریکی کارپوریٹ دیوالیہ پن کا اندراج ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گیا، 2020 کے بعد کسی ایک ماہ میں یہ سب سے زیادہ شرح ہے۔
یہ بات ایس اینڈ پی گلوبل اینٹیلی جنس کے اندازاوں میں بتائی گئی ہے۔
ایس اینڈ پی کی رپورٹ کے مطابق کم از کم 75 کمپنیوں نے جون میں دیوالیہ پن سے تحفظ کیلئے درخواستیں دی تھیں جس سے اس سال ان کمپنیوں کی مجموعی تعداد 346 تک پہنچ گئی،یہ اعداد وشمار گزشتہ 13 سال کے دوران دیکھے گئے کسی بھی نصف سال کے اعداد شمار سے تجاوز کرگئے ہیں۔
امریکی کارپوریٹ دیوالیہ پن کی رفتار میں اس سال کے پہلے 4 ماہ میں تیزی دیکھی گئی۔ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق اپریل میں دیوالیہ ہونے والے کاروباری اداروں کی تعداد بڑی حد تک بڑھنا شروع ہو ئی۔
اس کا مقابلہ 2020 کے صرف مصروف ترین مہینوں سے کیا جا سکتا ہے جب وبائی مرض کی افراتفری نے کئی کمپنیوں کو کارباری طور پر یوالیہ کر دیا تھا۔
الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی فسکر گروپ ان کارپوریٹڈ 17 جون کو دیوالیہ ہونے کی کارروائی میں شامل ہو ئی تھی، جس کے ساتھ اس کی پیرنٹ کمپنی فیسکر ان کارپوریٹڈ بھی شامل تھی۔ کمپنی نے فنڈنگ اور ایک بڑے آٹومیکر کے ساتھ ممکنہ لین دین کی کوشش کی وجہ سے مارچ میں اپنی فلیگ شپ اوشین ایس یو وی کی پیداوار روک دی تھی۔
ایس اینڈ پی نے کہا کہ بلند شرح سود، سپلائی چینز کے مسائل اور صارفین کے اخراجات میں کمی کی وجہ سے کمپنیوں کی بندش میں اضافہ ہوا ہے۔
ایس اینڈ پی کے مطابق دیوالیہ ہونے کی خواہش مند کمپنیوں میں صارفین کا صوابدیدی شعبہ اس سال مجموعی طور پر 55 اور جون میں 16 نئی کمپنیوں کے ساتھ سہر فہرست پر رہا۔