• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جنوری تا ستمبر چین کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 10 کھرب یوآن سے تجاوز کر گئیتازترین

October 27, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ میں رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران حقیقی استعمال میں لائی جانیوالی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) گزشتہ سال کی نسبت 15.6 فیصد اضافہ کےساتھ 10 کھرب 3ارب 76 کروڑ یوآن ہو گئی ہے۔

وزارت تجارت نے جمعرات کے روز بتایا کہ امریکی ڈالر کے لحاظ سے سرمایہ کی آمد گزشتہ سال کی نسبت 18.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 1 کھرب 55 ارب 30 کروڑ امریکی ڈالر ہوگئی ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق خدمات کی صنعت میں ایف ڈی آئی کی آمد گزشتہ سال کی نسبت 6.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 7 کھرب 41 ارب 43 کروڑ یوآن ہو گئی ہے جبکہ ہائی ٹیک صنعتوں میں سرمایہ کی آمد میں ایک سال قبل کے مقابلے 32.3 فیصد اضافہ ہوا۔

خصوصاً ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ میں ایف ڈی آئی ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں 48.6 فیصد بڑھ گئی ہے جبکہ ہائی ٹیک سروس سیکٹرمیں گزشتہ سال کی نسبت 27.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس عرصے کے دوران جرمنی ، جمہوریہ کوریا ، جاپان اور برطانیہ سے آنیوالی سرمایہ کاری میں بالترتیب 114.3 فیصد ، 90.7  فیصد ، 39.5 فیصد اور 22.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔