• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جنوری تا نومبر چین کی پوسٹل انڈسٹری میں مستحکم ترقیتازترین

December 22, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران پوسٹل انڈسٹری کی کاروباری آمدن میں مستحکم نشوونما دیکھی گئی ہے۔

ریاستی پوسٹ بیورو کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے نومبر کے دوران چین کے پوسٹل سیکٹر کی آمدن گزشتہ سال کی نسبت 5.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 12 کھرب 30 ارب یوآن (تقریباً 1 کھرب 76 ارب 60 کروڑ امریکی ڈالر) ہو گئی ہے۔

چین کی ایکسپریس ڈیلیوری سروس کمپنیوں نے ابتدائی 11 ماہ کے دوران 1 کھرب 21 کروڑ پارسل ہینڈل کیے جو ایک سال قبل کے مقابلے 2.2 فیصد زیادہ ہیں۔ اس مدت کے دوران ان کی کاروباری آمدن 9 کھرب 56 ارب 98 کروڑ یوآن رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 1.6 فیصد زیادہ ہے۔

صرف نومبر کے مہینے میں چین کے پوسٹل سیکٹر کی کاروباری آمدن میں 1 کھرب 19 ارب 98 کروڑ یوآن کا اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کی نسبت 5 فیصد کم ہے۔