• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی سوڈان کے سیاسی عمل میں صبروتحمل سے کام لیا جائے، چینی مندوبتازترین

June 21, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) چینی مندوب نے کہا ہے کہ عالمی برادری جنوبی سوڈان میں سیاسی عمل بارے مزید صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے۔ 

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے کہا کہ عالمی برادری کوجنوبی سوڈان کی خودمختاری اور حاکمیت کا خاص طورپر احترام کرنا  اور بیرونی دباؤ اور مداخلت سے گریز کرنا چاہئے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ سے خطاب میں دائی نے کہا کہ جنوبی سوڈان نے تجدید شدہ معاہدے پرعمل درآمد میں پیشرفت جاری رکھی ہے۔ آئین سازی کا عمل  مسلسل آگے بڑھایا اور متحد افواج کی تقسیم کے تناسب پر ایک معاہدے پر پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک نے قومی سلامتی، مالیاتی انتظامیہ اور مالی امور  جیسے شعبوں میں قانون سازی پر ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس پیشرفت کا اعتراف کرنا چاہیے۔ 

دائی نے کہا کہ چین بحالی معاہدے اور اس کے توسیعی روڈ میپ کے تحت کام جاری رکھنے ، اہم شعبوں میں کام کی رفتار تیز کرنے اور سیاسی منتقلی کے لئے سازگار حالات پیدا کرنے کے لئے تمام فریقین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ جنوبی سوڈان کو درپیش مشکلات کو بہت اہمیت دی ہے اور اپنی بساط کے مطابق فعال طریقے سے مدد فراہم کی۔ 

انہوں نے کہا کہ چین ، جنوبی سوڈان میں امن و ترقی کے لئے عالمی  برادری کے ساتھ کام جاری رکھنے اور تعمیری تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔