جوبا(شِنہوا) جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر نے 9جولائی کو ملک کے یوم آزادی کے موقع پربینک آف ساؤتھ سوڈان کے نئے ہیڈ کوارٹرز کا افتتاح کیا ،جسے ایک چینی کمپنی نے تعمیر کیا ہے۔
کیر نے چین کی شانڈونگ ہائی سپیڈ گروپ کمپنی (ایس ڈی ایچ ایس ) کی جانب سے مرکزی بینک کی 12 منزلہ عمارت کو اپنے ملک کے عوام کے لیے چین کا ایک شاندار تحفہ قرار دیا۔
انہوں نے حکام اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ اقتصادی ترقی کو بہتر بنانے اور ملک میں امن اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر توجہ دیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی سوڈان میں چین کے سفیر ما چھیانگ نے کہا کہ ایک اچھے دوست اور اچھے شراکت دار کے طور پر، چین جنوبی سوڈان کی حکومت اور عوام کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا ہے تاکہ وہ اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے کو فعال طور اختیار کرسکیں۔