• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی کوریا نے عوامی جمہوری کوریا کیساتھ فوجی معاہدہ معطل کرنے کی منظوری دے دیتازترین

June 04, 2024

سیول(شِہنوا) جنوبی کوریا  نے عوامی جمہوری کوریا(ڈی پی آر کے) کے ساتھ ستمبر 19 کے فوجی معاہدے کو مکمل طور پرمعطل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق معاہدے کو معطل کرنے کی منظوری وزیر اعظم  ہان ڈک سو کی زیر صدارت ہونیوالے کابینہ اجلاس میں دی گئی  جبکہ اس سے ایک دن قبل قومی سلامتی کونسل کے ورکنگ لیول اجلاس میں اس کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

قومی سلامتی کونسل نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی بحالی  تک فوجی معاہدہ مکمل طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس معاہدے پر دونوں  ممالک کے دفاعی سربراہوں نے 2018 میں پیانگ یانگ میں ہونے والی بین الکوریائی سربراہ کانفرنس کے دوران دستخط کیے تھے تاکہ سرحد پار سے تمام  جارحا نہ کارروائیوں کو روکا جا سکے۔