• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی کوریا میں 5 کار ساز کمپنیاں 92 ہزار88 گاڑیاں خرابی کے باعث واپس منگوائیں گیتازترین

July 05, 2023

سیئول (شِنہوا)جنوبی کوریا میں پانچ مقامی اور غیر ملکی کار ساز کمپنیاں رضاکارانہ طور پر92 ہزار88 گاڑیوں کو مینوفیکچرنگ کی خرابیوں کی وجہ سے واپس منگوائیں گی۔جنوبی کوریا کی وزارت لینڈ، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے مطابق بی ایم ڈبلیو کوریا ڈیش بورڈ سافٹ ویئر کی خرابی کو دور کرنے کے لیے 92 ماڈلز کی 69 ہزار 488 گاڑیاں واپس منگوائے گی جن میں 520 آئی لگژری ماڈل بھی شامل ہے۔ووکس ویگن گروپ کوریا 16 ماڈلز کی18 ہزار 801 گاڑیاں واپس منگوائے گی جن میں آئی ڈی ۔4 82کے ڈبلیو ایچ بھی شامل ہے جوسٹیئرنگ سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے واپس منگوائی جائے گی۔مرسڈیز بینز کوریا تین ماڈلز کی 1 ہزار 557 گاڑیاں واپس منگوائے گی جن میں ای کیو ایس 450 پلس بھی شامل ہے جو ڈرائیو موٹر سافٹ ویئر کی خرابی جبکہ دو ماڈلز کی 230 گاڑیاں ایئر فلو ایڈجسٹمنٹ سرکٹ میں فیوز کی غلط تنصیب پر واپس منگوائیں جائیں گی۔اسی طرح ہونڈائیموٹرز ناقص بریک ویکیوم پمپ کور کے لیے پلیسیڈ ماڈل کی 1 ہزار 25 گاڑیاں جبکہ سٹیلانٹس کوریا اپنی جیپ گرینڈ شیرو کی ایل کے 691 یونٹس ناقص ٹیل لائٹ پر واپس منگوا ئے گی، اس کے علاوہ دوسرے ماڈل کی 296 گاڑیاں بھی واپس منگوائی جائیں گی۔گاڑیوں کے مالکان ناقص پرزہ جات مفت تبدیل کرانے کے لیے مرمت اور خدمت کے مراکز پر جا سکتے ہیں۔