• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی کوریا کا عوامی جمہوریہ کوریا کے ساتھ فوجی معاہدہ معطل کرنے کا فیصلہتازترین

June 03, 2024

سیول (شِنہوا) جنوبی کوریا نے عوامی جمہوریہ کوریا کےساتھ 19 ستمبر کا فوجی معاہدہ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدارتی دفتر کے مطابق یہ فیصلہ قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) کے ورکنگ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کم تائی ہیو نے کی۔

صدارتی دفتر نے کہا ہے کہ فوجی معاہدے کے تمام اثرات روکنے کا ایجنڈا منظوری کے لیے منگل کو کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

اس معاہدے پر دونوں کوریاؤں کے دفاعی سربراہان نے 2018 میں پیانگ یانگ میں بین الکوریائی سربراہ اجلاس کے دوران دستخط کئے تھے جس کا مقصد کسی بھی قسم کی جارحانہ سرگرمیوں کی روک تھام تھا۔