• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی کوریا ، امریکہ اور جاپان کی آبدوز شکن مشقوں کا انعقادتازترین

October 03, 2022

سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا ، امریکہ اور جاپان کے مابین جزیرہ نما کوریا کے قریب آبدوز شکن مشقوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

جنوبی کورین بحریہ نےجمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ سہ فریقی بحری مشق کا انعقاد جنوبی کوریا کےمشرقی ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں کیا گیا ۔

مشترکہ بحری مشق میں جنوبی کوریا کی جانب سے منمو دی گریٹ ڈسٹرائر ، امریکہ کے جوہری طاقت سے چلنے والے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس رونالڈ ریگن اور اس کا سٹرائیک گروپ اور جاپان کا آساہی کلاس ڈسٹرائر شریک تھے۔