• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی کوریا ، ایک مال میں آ تشزدگی سے 2 افراد ہلاک، 1 زخمیتازترین

September 27, 2022

سیول (شِنہوا) جنوبی کوریا کے وسطی شہر ڈی جیون کے ایک شاپنگ مال میں آ تشزدگی سے 2 افراد ہلاک ہو گئے  اور 1 شدید زخمی ہوا جبکہ 4 لاپتہ ہیں۔

خبررساں ادارے یون ہاپ کے مطابق دارالحکومت سیول سے 160 کلو میٹر جنوب میں واقع ڈی جیون کے شاپنگ اسٹور میں آ تشزدگی مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح 7 بجکر 45 منٹ پر ہوئی۔

2 افراد کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا ،ان کی عمریں 50 سال اور 30 سال کے قریب تھیں۔

ایک شدید زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہے جس کی عمر 40 برس کے قریب ہے۔

لاپتہ 4 افراد کی تلاش جاری ہے تاہم ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

امدادی حکام نے 120 سے زائد اہلکار اور آگ بجھانے کے مختلف آلات بھیجے ہیں تاہم زیرزمین گودام میں جلنے والے کاغذ کے ڈبوں سے اٹھتے دھویں کے سبب انہیں تلاش کے کام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

100 سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے جن میں زیادہ تر قریبی عمارتوں میں موجود تھے۔ اسٹور کے اطراف کوئی گاہگ موجود نہ تھا، جبکہ آگ کاروباری اوقات کار شروع ہونے سے قبل لگی تھی۔