جنوبی کیلیفورنیا کےجنگلات میں آتشزدگی کے باعث 2 افراد ہلاک ، 1 زخمیتازترین
September 08, 2022
لاس اینجلس(شِنہوا)جنوبی کیلیفورنیا کے ایک جنگل میں لگنے والی آگ کے باعث 2 افراد ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا ہے ، منگل کی صبح لگنے والی آگ 24 گھنٹوں کے اندر 2 ہزار 400 سے زیادہ ایکڑ(9.71 مربع کلومیٹر) رقبے پر پھیل چکی ہے۔
ریورسائیڈ کاؤنٹی فائرڈیپارٹمنٹ کے مطابق جنوبی کیلیفورنیا میں کئی دنوں سے جاری جھلسا دینے والی گرمی کی شدید لہر کے باعث آگ پیر کی سہ پہر ریور سائیڈ کاؤنٹی کے شہر ہیمیٹ کے قریب لگی۔ آج تک صرف 5 فیصد نقصان ہوا ہے اور انخلاء کا حکم اور انتباہ جاری کر دیا گیاہے۔
محکمہ نے بتایا کہ کم از کم 7 سٹرکچر تباہ ہوئے ہیں اور متعدد کو نقصان پہنچا ہے ۔ حکام کا اندازہ ہے کہ علاقے میں ہزاروں سٹرکچرز کو آگ سے خطرہ لاحق ہے۔
حکام نے منگل کی صبح ایک بریفنگ میں بتایا کہ دونوں متاثرہ افراد آگ پر قابو پانے سے قبل اس سے بچنے کیلئے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔
آگ کی وجہ سے ہیمیٹ یونیفائیڈ سکول ڈسٹرکٹ کے تمام سکول منگل کو بند رہے۔
کیلیفورنیا کی کاؤنٹی ریورسائیڈ کے ہیمیٹ میں آگ کی زد میں آنیوالی جائیداد کا ایک منظر۔(شِنہوا)