• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جنوبی افریقہ اگست کے آخر میں برکس سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا تازترین

March 02, 2023

 جوہانسبرگ(شِنہوا)جنوبی افریقہ 22 سے 24 اگست کو صوبہ گوٹینگ میں برکس ممالک کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

جمعرات کو ایوان صدر میں وزیر مونڈلی گنگوبیلے نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سال کا سربراہ اجلاس  کاموضوع ہے "برکس اور افریقہ: باہمی تیز رفتار ترقی، پائیدار ترقی، اور جامع کثیرالجہتی کے لیے شراکت داری"۔

برکس تنظیم برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ہے۔ جنوبی افریقہ نے چین سے یکم جنوری 2023 کو برکس کی سربراہی سنبھالی۔