کینبرا (شِنہوا) قدرتی قوت مدافعت میں کمی کے باعث جنوبی آسٹریلیا(ایس اے) میں کوویڈ-19 کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
ایس اے ہیلتھ کے گزشتہ روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، منگل کو ختم ہونے والی تازہ ترین سات روزہ رپورٹنگ ونڈو میں ریاست بھر میں کوویڈ کے 1ہزار691 نئے کیسز اور چار اموات کی اطلاع ملی۔
پچھلے سات دنوں میں رپورٹ ہونے والے 1ہزار89 کیسز میں یہ 55 فیصد اضافہ ہے جوجون کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ ہفتہ وار تعداد ہے۔
ریاست کے کوویڈ ردعمل کے بارے میں پارلیمانی انکوائری میں ایس اے کے چیف پبلک ہیلتھ آفیسر نکولا سپریئر نے کہا کہ یہ اضافہ واضح طور پر انفیکشن کی ایک "نئی لہر" کا آغاز ہے لیکن اس کی وجہ بی اے 2.86 قسم نہیں ہے جس کاپہلی بار آسٹریلیا میں ستمبر میں پتہ چلا تھا۔