• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جنوب مشرقی ایشیا میں سب سے بڑا انرجی سٹوریج سسٹم سنگاپور میں آپریشنل ہوگاتازترین

October 26, 2022

سنگاپور(شِنہوا) سنگاپور کے  سیکنڈ وزیر برائے تجارت و صنعت تان سی لینگ نے کہا کہ سیمب کارپوریشن ملک کے جزیرہ جورونگ پر 200 میگاواٹ استعداد کا انرجی سٹوریج سسٹم (ای ایس ایس ) نصب کر رہا ہے، جو آئندہ ماہ نومبر تک کام شروع کردے گا۔

سنگاپور انٹرنیشنل انرجی ویک کے دوران دوسرے سنگاپور-ارینا ہائی لیول فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے تان سی لینگ نے کہا کہ یہ جنوب مشرقی ایشیا میں ای ایس ایس کا سب سے بڑا منصوبہ ہے  اس منصوبے سے گرڈ کی مسلسل کارکردگی اور سنگاپور میں شمسی توانائی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کی ہماری کوششوں میں مدد ملے گی۔سنگاپور کی انرجی مارکیٹ اتھارٹی (ای ایم اے) کے بیان کے مطابق، اتھارٹی نے جون میں ملک میں توانائی کی فراہمی اور پاور گرڈ کو بڑھانے کے لیے سیمب کارپوریشن کو 200 میگاواٹ/ 200 ایم ڈبلیو ایچ کی تعمیر،ملکیت اور آپریٹ کرنے کے لیے مقرر کیا تھا۔

2 ہیکٹر اراضی پر محیط ای ایس ایس  فی الحال جورونگ جزیرے کے دو مقامات پر نصب کیا جا رہا ہے۔ اگلے ماہ کام شروع ہونے کے بعد یہ  جنوب مشرقی ایشیا میں سب سے بڑا ای ایس ایس ہو گا۔