• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جمہوریت بمقابلہ آمریت کا نام نہاد بیانہ آج کی دنیا کی خصوصیت کی وضاحت نہیں کرتا ، شی جن پھنگتازترین

November 15, 2022

بالی(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ جمہوریت بمقابلہ آمریت کا نام نہاد بیانہ آج کی دنیا کی خصوصیات پر پورا نہیں اترتا ، یہ موجودہ دور کے رجحان کی نمائندگی بھی کم ہی کرتا ہے۔

 

پیر کے روز امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے دوران شی جن پھنگ نے کہا کہ آزادی، جمہوریت اور انسانی حقوق انسانیت کا مشترکہ مقصد ہونے کے ساتھ ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا غیر متزلزل عزم بھی ہیں۔

 

شی جن پھنگ نے کہا کہ جس طرح امریکہ میں امریکی طرز کی جمہوریت ہے، اسی طرح چین میں چینی طرز کی جمہوریت رائج ہے ، دونوں اپنے اپنے قومی حالات کے مطابق ہیں۔ مزید کہا کہ چین میں عوامی جمہوریت پر عمل پیرا ہونے کا مکمل عمل ملک کی حقیقت، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہے اور یہ عوام کی خواہشات کی عکاسی کرتا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس پر بہت فخر ہے۔ کسی بھی ملک میں ایک مکمل جمہوری نظام نہیں ہے، اور وہاں ہمیشہ ترقی اور بہتری کی ضرورت ہوتی ہے۔ دونوں فریقوں کے درمیان مخصوص اختلافات کو صرف مساوات کی شرط پر بات چیت کے ذریعے ہی دور کیا جا سکتا ہے۔