• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جکارتہ بندونگ ہائی سپیڈ ریلوے کا آزمائشی آپریشن کامیابتازترین

November 18, 2022

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا میں جکارتہ ۔ بندونگ ہائی سپیڈ ریلوے (ایچ ایس آر) کا ایک جامع آزمائشی آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز ایک ٹرین نے ٹیگالور اسٹیشن سے کاسٹنگ یارڈ نمبر 4 تک ریلوے کے آزمائشی سیکشن پر اپنا سفر مکمل کیا۔

ریلوے آپریٹرز کے مطابق ٹرین کے آزمائشی سفر میں ریلوے کے سب گریڈ ، ٹریک ، مواصلات کے نظام ، سنگل ، ٹرکشن پاور سپلائی ودیگر کا معائنہ کیا گیا۔

آزمائشی آپریشن کے نتیجے سے ظاہر ہوا کہ سیکشن میں منصوبے کے تمام انڈیکیٹرز اور پیرامیٹرز ڈیزائن کے معیار پر مکمل طور پر پورا اترے ہیں، جو ریلوے کی تعمیر اور آپریشن کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔

چین میں ڈیزائن اور تیار کی گئی اس ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 385 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

 

فائل فوٹو ، انڈونیشیا کے بندونگ میں جکارتہ ۔ بندونگ ہائی سپیڈ ریلوے کے جامع آزمائشی آپریشن کا فضائی منظر۔(شِنہوا)

 

ہائی سپیڈ لائن چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے تحت ایک تاریخی منصوبہ ہے، جو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ اور اس کے چوتھے بڑے شہر بندونگ کو جوڑتا ہے ، بندونگ صوبہ مغربی جاوا کا دارالحکومت بھی ہے۔

350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ڈیزائن کردہ رفتار کے ساتھ چینی ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ریلوے جکارتہ اور بندونگ کے درمیان سفر کو 3 گھنٹے سے کم کر کے تقریباً 40 منٹ کر دے گی۔