• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ کی مدد سے مشتری کے گرم سیارے میں شیشے کے باریک ذرات کی نشاندہیتازترین

October 17, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا) محققین نے  ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ کا استعمال کرتے ہوئے زمین سے 1ہزار300 نوری سال کے فاصلے پر مشتری کے ایک گرم سیارے ڈبلیواے ایس پی-17 بی کے بلندوبالابادلوں میں کوارٹز نینو کرسٹلزکے شواہد کی نشاندہی کی ہے۔

جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ کے وسط انفراریڈ آلے کی مدد سے پہلی بار سیلیکا (ایس آئی او2) کے ذرات کو ایک سیارہ کے ماحول میں دیکھا گیا ہے۔

برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی کے محقق اور آسٹرو فزیکل جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے پہلے مصنف ڈیوڈ گرانٹ نے کہا کہ ہبل دوربین  کے مشاہدات سے ہمیں معلوم ہوا تھا  کہ ڈبلیواے ایس پی-17 بی کے ماحول میں ایروسول - بادل یا کہرا بنانے والے چھوٹے ذرات ہونے چاہئیں، لیکن ہمیں یہ توقع نہیں تھی کہ وہ کوارٹز سے بنے ہوں گے۔

سلیکیٹس ہمارے نظام شمسی میں زمین، چاند اور دیگر چٹانی اشیاء کا بڑا حصہ ہیں اور کہکشاں میں بہت عام ہیں۔