• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جیانگ ژیمن کے انتقال پرچینی عوام صدمے کا شکارتازترین

December 02, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چینی عوام اپنے سابق رہنما جیانگ ژیمن کے انتقال پر سخت افسردہ ہیں، جو بدھ کو 96 سال کی عمر میں شنگھائی میں انتقال کرگئے تھے۔جیانگ ژیمن کے انتقال پر جمعرات کی صبح بیجنگ کے تیان آن من اسکوائر پر قومی پرچم کو سرنگوں رکھا گیا۔

تیان آن من اسکوائرپرخصوصی طور پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آنے والے بیجنگ کے ایک شہری رین یوہی نے کہا کہ کامریڈ جیانگ ژیمن  کے دور میں چین کی اصلاحات، کھلے پن اور سوشلسٹ جدیدیت کی مہم نے بڑی رفتارکا مظاہرہ کیاتھا۔

مرکزی پارٹی اور ریاستی اداروں کے ساتھ ساتھ عوامی تنظیموں کے عملے نے ٹیلی ویژن، ریڈیو اور انٹرنیٹ کے ذریعے پوری پارٹی، پوری فوج  اور تمام نسلی گروہوں کے چینی لوگوں سے کیے گئے اعلان کو سنا یا دیکھا۔ ان تمام کا اس بات پر اتفاق تھا کہ 1980 کی دہائی کے آخر اور 1990 کی دہائی کے اوائل کے دوران، پارٹی اور ملک کے مستقبل کے اہم تاریخی موڑ پر  جیانگ نے اجتماعی قیادت کی رہنمائی کی تاکہ چین کی اصلاحات اور کھلے پن کے ساتھ ساتھ سوشلسٹ جدیدیت میں نئی بنیاد ڈالی جاسکے۔ مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر یانگ ژو میں، جیانگ کی سابقہ رہائش گاہ کے دروازے پر پھول رکھے گئے ہیں۔

مقامی رہائشی لی ہوا نے کہا کہ کامریڈ جیانگ ژیمن یانگ ژوکے لوگوں کا فخر تھے۔ وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔