• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جی سیون ممالک کا 2030 کی دہائی تک توانائی کے لئے کوئلے کا استعمال ختم کرنے کا عندیہتازترین

April 30, 2024

روم(شِہنوا) جی سیون  ممالک 2030 کی دہائی کے پہلے نصف میں کوئلے  کے استعمال کو مرحلہ وار ختم کر دینگے۔

اٹلی کے شہر ٹورین میں منعقدہ اجلاس میں جی سیون ممالک کے وزراء نے ماحولیات ، توانائی اور موسمیاتی تبدیلیوں پر گفتگو کی۔

اطالوی  میڈیا  سی این بی سی کے مطابق توقع ہے کہ  جی سیون ممالک 2030 اور 2035 کے درمیان کی ایک تاریخ مقرر کرلیں گے جس میں  کوئلے کو  توانائی کے استعمال کے ذریعہ  کے طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

اجلاس میں موجود برطانیہ کے وزیر توانائی اینڈریو بووی  کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 2030 کی دہائی کے پہلے نصف میں کوئلے کو مرحلہ وار ختم کرنے کا معاہدہ موجود  ہے۔

 جی سیون میں  کینیڈا، امریکہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، برطانیہ اور جاپان شامل ہیں جبکہ اجلاسوں میں عام طور پر یورپی یونین  کے اعلیٰ حکام بھی شرکت کرتے ہیں ۔

موسمیاتی تجزیات کی ایک  رپورٹ کے مطابق ان ممالک  میں سے کوئی ایک  ملک بھی  2030 تک اس ہدف کو پورا کرنے کے لیے مطلوبہ اقدامات پر عمل کرتا دکھائی نہیں دے رہا۔