• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جی ڈی آئی کی مستحکم پیش رفت کے لیے مشترکہ کوششوں کے خواہاں ہیں:چینتازترین

September 20, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ عالمی ترقیاتی اقدام (جی ڈی آئی) کی مستحکم اور مضبوط پیش رفت کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے ) کے اجلاس کے موقع پر چین کی میزبانی میں ہونے والے  گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کوآپریشن کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کہا کہ چین 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عملدرآمد  اور ہم نصیب ترقی کی عالمی برادری کی تعمیر کے لیے مضبوط طاقت جمع کرنے کے لیے تمام فریقین  کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنے کا خواہاں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ جی ڈی آئی کی خواہش اور اقوام متحدہ کا ہدف ہے کہ کوئی بھی ملک یا شخص ترقی کی راہ پر پیچھے نہ رہ جائے۔

چینی نائب صدر نے کہا کہ 2021 میں یو این جی اے کے 76 ویں اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ جی ڈی آئی کا مقصد ترقی کو فروغ دینا،عالمی ترقی کے لیے نئی کوششیں  کرتے ہوئے دنیا کے تمام ممالک کی مشترکہ ترقی کو آگے بڑھانے پر بین الاقوامی اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔