• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جی 77 پلس چین سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بین الاقوامی وفود ہوانا پہنچ گئےتازترین

September 13, 2023

ہوانا (شِنہوا)  مختلف ممالک کے وفود 15 اور 16 ستمبر کو ہونے والے جی 77 اور چین سر برا ہی اجلاس (جی 77+چائنہ سمٹ) میں شرکت کے لیے ہوانا پہنچ گئے۔

توقع ہے کہ جی 77پلس چین سربراہی اجلاس میں دنیا بھر کے سربراہان مملکت اور اعلیٰ حکومتی حکام کے ساتھ ساتھ بلاک کے رکن ممالک کے 100 سے زائد وفود اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)  کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی محکمہ اور چینی وزارت خارجہ کے مطابق کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل برمودیز کی دعوت پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی شی،چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ریڈیو ہابانا کیوبا کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے صدر لوئیز اناسیو ڈی سلوا اور ان کے ہم منصب ارجنٹائن کے البرٹو فرنینڈس ، کولمبیا کے  گسٹاوو پیٹرو اور   ہنڈوراس کے آئرس شیو مارا کاسترونے بھی اس موقع پر شرکت کی تصدیق کی ہے۔

اقوام متحدہ کی ویب سائٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

کیوبا نے جنوری کے دوران جی 77پلس چین کی صدارت سنبھالی تھی اور پہلی بار 134 ممالک کے بلاک کی صدارت کی تھی۔