ادیس ابابا(شِنہوا)بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے کہا ہے کہ جبوتی کے ساحل پر دو کشتیاں ڈوبنے سے کم از کم 45 تارکین وطن ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ کشتیاں 310 افراد کو لے کر یمن سے روانہ ہوئیں تھیں۔ آئی او ایم نے ایکس پر کہا کہ اب تک 32 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت نے کہا ہے کہ وہ تلاش اور بچاؤ کی کوششوں میں ریاستی ہنگامی خدمات کے اداروں کی مدد کر رہا ہے۔