• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپانی سیاست دان کے تائیوان کے دورہ کی شدید مذمت کرتے ہیں:چینتازترین

August 09, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے جاپانی سیاست دان کے اپنےعلاقےتائیوان کا دورہ کرنے اورغیر ذمہ دارانہ بیان بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاپان سے سخت احتجاج کیا ہے،وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہناہے کہ اس سے آبنائے پار کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کی گئی۔

ایک رپورٹ کے مطابق  لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدر اور جاپان کے سابق وزیر اعظم تارو آسو نے تائیوان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تسائی انگ وین، ولیم لائی اور دیگر سے ملاقات کی اور کہا کہ آبنائے تائیوان سمیت خطے میں جنگ نہیں ہونی چاہیے انہوں نے مضبوط ڈیٹرنس اور "جنگ کے لیے تیار" رہنے پر بھی زور دیا۔ اپنے ردعمل میں، وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کی شدید مخالفت کے باوجود، جاپانی سیاست دان نے اسکے تائیوان کے علاقے کا دورہ کیا اور غیر ذمہ دارانہ بیان دیا جس سے آبنائے پار کشیدگی، دشمنی اور تصادم کو ہوا دینے اور چین کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت کرنے کی کوشش کی گئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ ون چائنہ اصول اور چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی معاہدوں کی روح کی سنگین خلاف ورزی ہے اس سے بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو پامال کیا گیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین نےاس معاملے کو جاپان کےساتھ بھرپورطریقےسے اٹھایا ہے اور اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔