بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلراوروزیرخارجہ چھن گانگ کی دعوت پر جاپان کے وزیر خارجہ یوشی ماسا حیاشی یکم سےدواپریل تک چین کا دورہ کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کو روزمرہ کی نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور جاپان پڑوسی ہیں جو ایک دوسرے کے لیے اہم ہیں۔ دوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی برقرار رکھنا دونوں ممالک اور خطے کے مشترکہ مفادات میں ہے۔
ماؤ نے کہا کہ چین حیاشی کے دورے کو بہت اہمیت دیتا ہےاور چینی قیادت حیاشی سے ملاقات کرے گی اور چھن ان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر وسیع تبادلہ خیال کریں گے۔
ماؤ نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو سٹریٹجک رہنمائی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے چین جاپان امن اور دوستی کے معاہدے پر دستخط کی 45 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے جاپان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے تاکہ بات چیت اور رابطے کو مضبوط کرنے کےعلاوہ عملی تعاون کووسعت دی جا سکے، تنازعات اور اختلافات کو حل اور نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرنے والے تعمیری اور مستحکم چین-جاپان تعلقات کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے۔