• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپانی کمپنی کا چاند پر بھیجا گیا مشن ناکام ہوگیاتازترین

April 26, 2023

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کی ایک نجی خلائی کمپنی کی جانب سے چاند پربھیجا گیا مشن ناکام ہوگیا،اورممکنہ طور پر اس کی خلائی گاڑی چاند کی سطح پر گر کر تباہ ہو گئی ہے۔

 خلائی جہازکی ڈویلپر، ٹوکیو کی اسپیس کارپوریشن، چاند کی سطح پر مشن اتارنے والی پہلی نجی کمپنی بن کر تاریخ رقم کرنے کی کوشش کر رہی تھی، تاہم اس کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح اس کا لینڈر سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا ۔  چاند سے تقریباً 100 کلومیٹر بلندی پر    13 اپریل کو مدار میں داخل ہونے کے بعد، خلائی گاڑی کو بدھ کے روز چاند کی سطح پراتارنے کا منصوبہ تھا۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ خیال  ہے کہ خلائی جہاز کا ایندھن ختم ہو گیا  تھا جس کے بعد اس کے اترنے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ مشن 1 لینڈر کو امریکی  کمپنی اسپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے  گزشتہ سال دسمبر میں فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے لانچ کیا گیا تھا۔