بیجنگ (شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ تائیوان کے معاملے پر آگ سے کھیلنا بند کرے۔
ماؤ نے کہا ہے کہ تائیوان چین کا علاقہ ہے اور تائیوان کا سوال خالصتاً چین کا داخلی معاملہ ہے جس میں کسی بیرونی طاقت کی مداخلت قبول نہیں کی جا سکتی۔
ماؤ نے کہا کہ جاپان کے محکمہ دفاع کے موجودہ اعلیٰ سطح کے عہدیدار کا بیان بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں اور چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات میں وضع کردہ اصولوں کی خلاف ورزی اور چین کے داخلی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے۔ اس سے چین ۔جاپان تعلقات میں سیاسی بنیاد پر نقصان دہ اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
ماؤ نے کہا کہ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس حوالے سے جاپان سے سخت سفارتی احتجاج کیا گیا ہے۔
ماؤ نے کہا کہ نصف صدی تک جاپان نے تائیوان پر نوآبادیاتی حکمرانی کی اور چینی عوام کے خلاف بدنام زمانہ جرائم کا ارتکاب کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان جرائم کے لئے جاپان کی سنگین تاریخی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے جاپان کے لئے یہ زیادہ اہم ہے کہ وہ دانشمندی سے کام لے اور تاریخ سے سبق حاصل کرے۔
ماؤ نے اس بات پر زور دیا کہ مادر وطن کا مکمل اتحاد چینی قوم کے تمام بیٹوں اور بیٹیوں کی مشترکہ خواہش اور ایک ناقابل تسخیر تاریخی رجحان ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کوئی بھی ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چینی عوام کے مضبوط عزم، خودمختاری اور صلاحیت کو نظر انداز نہیں کرے گا۔
ماؤ نے کہا کہ ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ تائیوان کے معاملے پر آگ سے کھیلنا بند کرے۔ آگ سے کھیلنے والے لو گ آخر کار جل جائیں گے۔