• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان سمندر میں جوہری آلودہ پانی اخراج کا منصوبہ ترک کرے، چینتازترین

July 11, 2023

جنیوا( شِنہوا) چین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 53 ویں اجلاس میں جاپان پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کا منصوبہ ترک کرے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے جاپان کے یونیورسل پیریوڈک ریویو (یو پی آر) کے نتائج کو منظور کرلیا ہے جس پر بحث کرتے ہوئے ایک چینی سفارتکار نے اس بات پر زور دیا کہ جاپان جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے منصوبے پر عملدرآمد روک دے۔

چینی سفارتکار نے جاپان پر زوردیا کہ وہ اس معاملے کو سائنس پر مبنی، محفوظ اور شفاف طریقے سے نمٹائے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی  کے ساتھ تعاون کرے تاکہ اس کے ہمسایہ ممالک اور دیگرشراکت داروں کو شامل کرتے ہوئے ایک طویل مدتی بین الاقوامی نگرانی کا نظام وضع کیا جا سکے۔

سفارتکار نے نشاندہی کی کہ لاگت کے پیش نظر جاپان نے عالمی برادری کے خدشات اور مخالفت نظرانداز کردی ہے۔ اگلے 30 سال کے دوران لاکھوں ٹن فوکوشیما جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں مسلسل چھوڑنا بحر الکاہل کو " گٹر" میں تبدیل کرنے کے مترادف ہے۔