• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان نے احتجاج کے باوجود جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کا دوسرا دورشروع کر دیاتازترین

October 05, 2023

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان نےتباہ شدہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئرپاورپلانٹ سےجوہری آلودہ پانی کو بحر الکاہل میں چھوڑنے کا دوسرا دورجمعرات کو شروع کردیا۔

پلانٹ کے آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) کے مطابق مقامی ماہی گیروں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں بڑھتے ہوئے خدشات اور مخالفت کے باوجود مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ کے قریب پانی کا اخراج شروع ہوا۔

ٹیپکو نے کہا کہ وہ 7ہزار 800 ٹن تابکار پانی  17 دنوں میں خارج کرنے کا ارادہ رکھتی ہےجو تقریباً 11 ستمبر کو ختم ہونے والے پہلے اخراج کے برابرمقدار ہے۔

سمندری اخراج کو اندرون اور بیرون ملک سے شدید ردعمل کا سامنا ہے۔

جاپان میں 150 افراد کے ایک گروپ جن میں فوکوشیما پریفیکچر میں ماہی گیربھی شامل تھے، نے گزشتہ ماہ جاپانی حکومت اورٹیپکو  کے خلاف متنازعہ سمندری اخراج کو روکنے کے لیے مقدمہ دائر کیا تھا۔

مدعیوں نے دعویٰ کیا کہ سمندری اخراج سے ماہی گیری کے حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے اوراس سے صارفین کے امن کے حقوق کو خطرہ ہے۔انہوں نے جوہری ریگولیٹرزکی جانب سے پانی کے اخراج کے لیےنصب سہولیات  منسوخ کرنے اور اخراج پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔