• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان میں سمندری طوفان نانماڈول سے 2 افراد ہلاک ، 1 لاپتہتازترین

September 20, 2022

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کے جنوب مغربی خطے کیوشو میں سمندری طوفان نانماڈول کے نتیجے میں ہونیوالی بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث 2 افراد ہلاک اور 1 لاپتہ ہو گیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق فوکوکا پریفکچر میں ایک شخص جو مبینہ طور پر طوفان سے بچنے کیلئے پناہ کی تلاش میں تھا زمین پر گرا ہوا پایا گیا اور بعد ازاں اس کی موت کی تصدیق ہو گئی۔ میازاکی پریفکچرمیں سیلاب زدہ کھیت میں ڈوبی ہوئی ایک کار نکالے جانے کے بعد ایک شخص کو مردہ قراردیا گیا ہے۔

میازاکی پریفکچر کے ایک اہلکار کے مطابق ایک کیبن لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے کے بعد ایک 40 سالہ شخص کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

سال کا 14 واں طوفان پیرکے روز تقریباً دوپہر کے وقت مغربی جاپان میں یاماگواچی پریفکچرمیں ہاگی کے نزدیک موجود تھا اور اس کی رفتار تقریباً 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

اس کے مرکز میں ہوا کا دباؤ تقریباً 975 ہیکٹو پاسکلز ہے جس سے 108 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے ساتھ 162 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار سے آندھی چل رہی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق موسم کی شدت کے باعث 60 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں ،  پیر کو کیوشو میں بلٹ ٹرینیں معطل کردی گئیں اور جاپان کی 2 ایئرلائنز  اے این اے  اور  جاپان ایئرلائنز  کی تقریباً 600 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔