ٹوکیو(شِنہوا)چین میں سمندری طوفان ٹالاس کے شیزوکا پریفکچر سے ٹکرانے کے نتیجے میں موسلا دھار بارشوں سے 2 افراد ہلاک اور ہزاروں گھرانے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
کیوڈو نیوز نے ہفتہ کے روز بتایا کہ شیزوکا پریفکچر کے کاکیگاوا میں ایک گھر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے کے باعث ایک 40 سالہ شخص ہلاک ہو گیا ہے جبکہ آبی ذخیرے میں گاڑی گرنے سے ایک 29 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔
مقامی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے بتایا کہ شیزوکا پریفیکچر میں ہی ہماماستو کے علاقہ میں ایک علیحدہ لینڈ سلائیڈنگ کے دوران ایک 9 سالہ لڑکے سمیت 3 افراد کو ہلکے زخم آئے ہیں۔
جاپان میں بجلی کے فراہم کنندہ چوبو الیکٹرک پاور گرڈ نے بتایا کہ تقریباً 1 لاکھ 20 ہزار گھرانوں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بجلی کے 2 کھمبے اکھڑ گئے ہیں۔