• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان میں ہاتھ، پاؤں، منہ کی بیماری کے کیسز میں ریکارڈ اضافہتازترین

July 17, 2024

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان میں ہاتھ، پاؤں اور منہ کی بیماری (ایچ ایف ایم ڈئ) کے کیسز میں ریکارڈ تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔

ملک کے متعدی امراض کے قومی ادارہ( این آئی آئی ڈی) کے اعداد و شمار کے مطابق 7 جولائی تک کے ہفتے کے دوران ملک بھر میں قائم 3ہزار نگران طبی اداروں میں 35ہزار960کیسز رپورٹ ہوئے۔

ہفتے کے دوران فی طبی ادارے میں اوسطاً 11.46 کیسز رپورٹ ہوئے، جو کہ ملک کے 38 پریفیکچرز میں فی ادارہ پانچ کیسز کی وارننگ لیول سے زیادہ ہیں۔

مذکورہ مدت کے دوران، وسطی جاپانی پریفیکچرمیی میں فی ادارہ 25.98 کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد سائیتاما میں 18.8 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔

ایچ ایف ایم ڈی ایک وائرل انفیکشن ہے جس سے ہاتھوں، پیروں اور منہ کے اندر چھالے بن جاتے ہی اس بیماری سے بنیادی طور پر پانچ سال سے کم عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں۔