• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان میں 27 اکتوبر کو عام انتخابات کا امکانتازترین

September 30, 2024

ٹوکیو (شِنہوا) جاپان کے آنے والے وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا نے کہا ہے  کہ ان کا  27 اکتوبر کو ملک میں عام انتخابات کرانے کامنصوبہ ہے۔

ایشیبا نے جلد از جلد عوامی مینڈیٹ حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کا ایوان زیریں 9 اکتوبر کو تحلیل ہو جائے گا۔

67 سالہ سابق وزیر دفاع نے ملک کی حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی قیادت کے لیے اقتصادی سلامتی کے وزیر سانائے تاکائیچی کو جمعہ کو ہونے والے رن آف الیکشن میں تھوڑے مارجن سے شکست دی۔

ایل ڈی پی کی زیرقیادت اتحاد کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل ہے، ایشیبا کو منگل کو ہونے والے سیشن میں فومیو کشیدا کی جگہ وزیر اعظم منتخب کیا جائے گا۔