• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان مالی سال 2024 میں فوکوشیما سے 54ہزار600 ٹن تابکارپانی چھوڑے گاتازترین

January 26, 2024

ٹوکیو (شِنہوا) جاپان کے تباہ شدہ فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ کے آپریٹر، ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے مالی سال 2024 کے دوران  تقریباً 54ہزار600 ٹن تابکاری سے آلودہ پانی کو سمندرمیں چھوڑنے کے منصوبےکا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روزاعلان کردہ منصوبے کے مطابق رواں سال یکم اپریل سے 31 مارچ 2025 تک سات مرحلوں میں جوہری آلودہ پانی کو بحر الکاہل میں چھوڑے جانے کا امکان ہے۔ منصوبے میں کہا گیاہے کہ  ٹیپکو 31 مارچ تک مالی سال 2023 کے اختتام تک ڈسچارج پلان کو حتمی شکل دے گا۔فوکوشیما پریفیکچر کے ساتھ ساتھ دیگرممالک کے مقامی ماہی گیروں کے تحفظات اور مخالفت کے باوجود، فوکوشیما کے تابکاری سے آلودہ پانی کا اخراج اگست 2023 میں شروع کیا گیا تھا ۔ مالی سال 2023 میں،ٹیپکوکا تقریباً 31ہزار200 ٹن تابکاری سے آلودہ  پانی کو چار مراحل میں چھوڑنے کا ہدف تھا ،چوتھا اورآخری راونڈ اگلے ماہ کے آخر میں شیڈول ہے۔