• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان کی خوشامدکرنےپر چین کی تائیوانی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی حکام پر کڑی تنقیدتازترین

May 10, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین  نے جاپان کی خوشامد کرنے پر تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق تائیوان خطے سے منتخب رہنما لائی چھنگ تے نے کہا  ہے کہ وہ 20 مئی کے بعد جاپان کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تائیوان کے لئے کوئی بھی ہنگامی صورتحال جاپان کے لئے ہنگامی صورتحال ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یومیہ پریس بریفنگ میں کہا کہ جاپان میں کچھ لوگ "تائیوان کے لئے کوئی بھی ہنگامی صورتحال جاپان کے لئے ایک ہنگامی صورتحال ہے" کا بیانیہ بنا کر واضح طور پرغلط راہ پر ہیں اوران کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

ترجمان نے کہا کہ ڈی پی پی حکام اس بیان بازی کی تکرار اور بڑھا چڑھا کر پیش کرکے دنیا کو بتا رہے ہیں کہ وہ غیرملکی تعاون سے "تائیوان کی آزادی" کے لئے خود کو جاپان کے ساتھ جوڑنے اور تائیوان کو فروخت کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ بیان بازی لوگوں کو یاد دلاتی ہے کہ "تائیوان کی آزادی" اور غیر ملکی مداخلت آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کا سب سے زیادہ نقصان دہ عنصر ہے۔

ترجمان لین جیان نے زور دیکر کہا کہ ایک چین اصول ایک عالمگیر اتفاق رائے ہے اور "تائیوان کی آزادی" کے لئے علیحدگی پسندوں کی کسی بھی صورت میں کوئی بھی کوشش  کامیاب نہیں ہوگی۔