• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان کی خلائی ایجنسی نے ناکام لانچنگ کے بعد ایپسلون راکٹ کو خود کو تباہ کرنے کا سگنل بھیج دیاتازترین

October 13, 2022

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کی خلائی ایجنسی نے ناکام لانچنگ کے بعد بدھ کے روز ایپسلون راکٹ کو خود کو تباہ کرنے کا سگنل بھیج دیا ہے۔

کویوڈو نیوز کی خبر کے مطابق جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی(جے اے ایکس اے) نے جنوب مغربی پریفکچر کاگوشیما میں واقع اوچینورا سپیس سنٹر سے بدھ کی صبح 8 سیٹلائٹ کولیکر کر روانہ ہونیوالے ٹھوس ایندھن والے راکٹ ایپسلون۔6 کو لانچنگ کے فوراً بعد خود کو تباہ کرنے کا سگنل بھیجا ہے۔

یہ حکم جے اے ایکس اے کو راکٹ میں ایک مسئلہ کی بابت معلوم ہونے کے فوراً جاری کیا گیا جس کی وجہ سے یہ محفوظ پرواز کرنے میں ناکام رہا۔

ایپسلون۔6 راکٹ 26 میٹرز لمبا ہے اور اس کا وزن 95.6 ٹن ہے اور اسے ایپسیلون سیریز میں ایک بہتر فائنل انٹری کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔