• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان کاتابکاری سے آلودہ پانی اگست کے آخر سے ستمبر کے شروع میں سمندر میں چھوڑنے پر غورتازترین

August 07, 2023

ٹوکیو(شِنہوا)  جاپان تباہ شدہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے تابکاری سے آلودہ پانی کو اگست کے آخر اور ستمبر کے شروع میں سمندر میں چھوڑنے پر غور کر رہا ہے۔

کیوڈو نیوز نے پیر کو سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ جاپانی حکومت وزیر اعظم فومیو کیشیدا کے دورہ امریکہ کے بعد تابکاری سے آلودہ پانی کو سمندر میں بہانے کی مخصوص تاریخ کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے کابینہ کے متعلقہ وزراء کا اجلاس منعقد کرنے کے انتظامات کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  حکام سے توقع ہے کہ وہ اگست کے آخر سے15  ستمبرکے درمیان تابکاری سے آلودہ  پانی سمندرمیں چھوڑنے پرغور کریں گے۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایوان نمائندگان کی عمارت کے سامنے تابکاری سے آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے کے منصوبے کے خلاف عوامی ریلی نکالی جارہی ہے۔(شِنہوا)

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی جولائی کے اوائل میں جاری حتمی رپورٹ کے بعد سے جاپان نے تابکاری سے آلودہ  پانی سمندر میں چھوڑنے کی حتمی تیاریاں شروع کردی تھیں، رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جاپان کا منصوبہ "متفقہ بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہے۔"