• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان کا راکٹ انجن ٹیسٹ کے دوران پھٹ گیا: جاپانی خلائی ایجنسیتازترین

July 14, 2023

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کی خلائی ایجنسی نے کہا ہے کہ جمعہ کو شمال مشرقی جاپان میں ایک ٹیسٹ کے دوران راکٹ کا انجن پھٹ گیا۔

جاپان ایرو سپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) کے مطابق اکیتا پریفیکچر کے نوشیرو تجرباتی مرکز میں چھوٹے ایپسیلون ایس راکٹ انجن کے پھٹنے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

جے اےایکس اے کے مطابق دھماکہ ٹیسٹ شروع ہونے کے تقریباً ایک منٹ بعد ہوا۔

ٹیلی ویژن فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ پوری عمارت کےشعلوں کی لپیٹ میں آنے سے پہلے تجرباتی مرکز کے اطراف سے آگ کے شعلے نکل رہے ہیں۔