• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان کا کوویڈ-19 کی تمام سرحدی پابندیاں 29اپریل سے ختم کرنے کا اعلانتازترین

April 28, 2023

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان ہفتہ سے ملک میں آنے والے تمام لوگوں کے لیے کوویڈ-19 کی سرحدی پابندیوں کو ختم کر دے گا جہاں گولڈن ویک کی تعطیلات کے دوران مسافروں کی آمد متوقع ہے۔

جاپانی حکومت نے جمعہ کو کہاکہ فی الحال جاپان آنے والوں کو یہ ثابت کرنے کے لیے سرٹیفیکیشن پیش کرنے کی ضرورت ہے کہ انھوں نے کم سے کم تین ٹیکے لگوائے ہیں یا 72 گھنٹوں کے اندر منفی پی سی آر ٹیسٹ لیے گئے ہیں یا نہیں ۔

تاہم جاپان کے اعلیٰ حکومتی ترجمان و چیف کیبنٹ سیکریٹری ہیروکازو ماتسونو نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں داخل ہونے کے لیے ہفتے کے روز سے ان شرائط کی مزید ضرورت نہیں ہوگی۔