• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان کا خلائی مشن چاند کی سطح پر اترنے میں ناکام ہوگیاتازترین

November 23, 2022

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کی خلائی ایجنسی نے اوموتیناشی خلائی مشن کو چاند کی سطح پر اتارنے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انتہائی چھوٹے، بغیر پائلٹ کے لینڈر کے زمین پر موجود اپنے کنٹرولرز کے ساتھ پائیدار مواصلاتی رابطے برقرار رکھنے میں ناکامی کے بعد اس منصوبے کو ترک کیا گیا ہے، اور گزشتہ ہفتے لانچ ہونے کے بعد  یہ مشن اپنے مقررہ  راستے پر رہنے  میں ناکام رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ مسئلہ مشن کو گزشتہ ہفتے فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سنٹر سے ناسا کے اسپیس لانچ سسٹم راکٹ سے روانہ کرنے کے بعد سامنے آیا۔

جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) نے وضاحت کی کہ مشن اور اس کے کنٹرولرز کے درمیان غیر مستحکم مواصلات کی وجہ سے مشن کی رفتار متاثر ہوئی ، کیونکہ اس کا سولر پینلز سورج سے  دورہوگیا تھا