ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کے فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے آلات سے تقریباً 5.5 ٹن تابکاری سے آلودہ پانی خارج ہوگیا ہے۔
فوکوشیما سنٹرل ٹیلی ویژن نے پلانٹ کے آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح 8بجکر53منٹ کے قریب،پلانٹ کے کارکنوں کو جوہری آلودہ پانی کو صاف کرنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات سے پانی کے خارج ہونے کا پتہ چلا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیپکوکا اندازہ ہے کہ لیک ہونے والے پانی کی مقدار تقریباً 5.5 ٹن ہے، جس میں 22 ارب بیکریلزسیزیم اور سٹرونٹیم جیسے تابکار مواد شامل ہو سکتے ہیں۔