• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان جدید ترین جوہری ری ایکٹر بنانے پر غور کر رہا ہے، وزیراعظمتازترین

August 24, 2022

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا نے کہا ہے کہ جاپان جدید ترین جوہری ری ایکٹر بنانے پرغور کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز توانائی پالیسی سے متعلق ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

فوکوشیما پلانٹ کی تباہی کے 11 سال بعد اس منصوبے سے فی الحال نئے جوہری پاور پلانٹس کی تعمیر سے گریز کرنیوالی حکومت کی جوہری توانائی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے۔

مقامی میڈیا نے بدھ کے روز بتایا کہ وزیراعظم کا خیال ہے کہ یہ منصوبہ جاپان کو درپیش بجلی کی قلت، کاربن کے اخراج کے خاتمہ میں تاخیر خصوصاً 2050ء تک کاربن کا اخراج صفر تک پہنچانے کے ہدف جیسے ساختی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کرے گا۔

جاپان نے مالی سال 2030ء میں اپنی بجلی کی فراہمی کا 20 سے 22 فیصد حصہ جوہری توانائی کی پیداوار سے حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، موسمی شدت اور عالمی سطح پر ایندھن کی قلت کے باعث ملک میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کے بعد حکومت جوہری توانائی کے حصول میں دوبارہ توسیع کرنے پر غور کر رہی ہے۔