• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کے اخراج پر بین الاقوامی نگرانی کے اصولوں پرعمل کرے:چینتازترین

November 25, 2023

ویانا (شِنہوا) چین نے جاپان کی جانب سے فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کی سخت مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے  جاپان پر زور دیا کہ وہ سخت بین الاقوامی نگرانی کی مکمل تعمیل کرے۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) میں چین کے مستقل نمائندے لی سونگ نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کہا کہ عالمی برادری کے شکوک و شبہات اور متعلقہ ممالک کی شدید مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے، جاپان نے فوکوشیما کے جوہری آلودہ  پانی کے اخراج کے منصوبے کو مسلسل آگے بڑھایا ہے۔ لی نے کہا کہ جاپان کا جوہری آلودہ پانی کو سمندر برد کرنے کا منصوبہ اس کا نجی معاملہ نہیں ہے بلکہ جوہری تحفظ کا ایک بڑا مسئلہ ہے جو عالمی سمندری ماحول، صحت عامہ اور بین الاقوامی مفاد عامہ کو متاثر کرے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ چین جاپان کے منصوبے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ جوہری آلودہ پانی کے اخراج کو روکے۔