• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان فوجی اور سلامتی شعبوں سے متعلق اپنے قول وفعل میں محتاط رہے:چینتازترین

December 07, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین نے جاپان سے کہا ہے کہ وہ  فوجی اور سلامتی کے شعبوں سے متعلق اپنے قول وفعل میں محتاط رہے اورعلاقائی امن اوراستحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مزید کوشش کرے۔

ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کو باقاعدہ پریس کانفرنس میں جاپان کے بڑھتے ہوئے دفاعی بجٹ سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ 

ماؤ نے کہا کہ جاپان کے دفاعی بجٹ میں مسلسل 10 سال تک اضافہ ہوا ہے، اور یہ کہ جاپان بھی علاقائی کشیدگی کو ہوا دینے اور فوجی پیش رفت کا خواہاں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے خطرناک اقدامات نے اس کے ایشیائی پڑوسیوں اور عالمی برادری کے درمیان اس حوالے سے سخت شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے کہ آیا جاپان  دفاع پر مبنی پالیسی اور پرامن ترقی کے راستے پر قائم رہ سکتا ہے یانہیں۔چینی ترجمان نے کہا کہ جاپان کو اپنی جارحیت کی تاریخ پر سنجیدگی سے غور اور اپنے ایشیائی پڑوسیوں کی سلامتی کے حوالے سے خدشات کا احترام کرنا چاہیے، فوجی اور سلامتی کے شعبوں میں اپنے قول وفعل میں محتاط رہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے  مزید سازگار اقدامات اٹھانے چاہئیں۔