• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان دوطرفہ چار سیاسی معاہدوں کے اصولوں پر کاربند رہے:چینتازترین

May 11, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے جاپان سے دوطرفہ  چار سیاسی معاہدوں کے اصولوں کی پاسداری کرنے اور ایک چین کے اصول سے اپنی وابستگی کے اظہار کے لیے ٹھوس اقدامات اور تائیوان کی آزادی کی علیحدگی پسند قوتوں کی کسی بھی شکل میں حوصلہ افزائی اور حمایت سے گریز کرنے کاسنجیدہ مطالبہ کیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق نام نہاد "جاپان میں تائیوان کے نمائندے" ہسیہ چھانگ تنگ نے کہا ہے کہ جاپان کے 37ڈائیٹ ارکان 20 مئی کو نومنتخب صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے اس سے متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور یہ کہ تائیوان چین کی سرزمین کا اٹوٹ انگ ہے اور عوامی جمہوریہ چین کی حکومت واحد قانونی ہے جو پورے چین کی نمائندگی کرتی ہے۔

ترجمان  نے کہا کہ تائیوان کبھی بھی ایک ملک نہیں رہا  اور "تائیوان کے صدر" جیسی کوئی چیز نہیں اور تائیوان کا مسئلہ خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے۔