• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان عسکریت پسندی سے تعلق ختم کرے،ہمسایوں وعالمی برادری کے اعتماد کو نقصان نہ پہنچائے، چینتازترین

March 20, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی جارحیت کی تاریخ کا ادراک کرتے ہوئے اس پر غور کرے اور عسکریت پسندی کے خاتمے سے متعلق ٹھوس اقدامات کرے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یہ بات اپنی یومیہ بریفنگ میں جاپان کے یاسوکونی یادگار کی جانب  سے میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے سابق کمانڈر امیو اوتسوکا کو اپنا 14 ویں چیف پادری متنخب کرنے کی اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جنگ سے منسلک یادگار نے کسی اعلیٰ عہدے دار کو اس عہدے پر مقرر کیا ہے۔

لین نے کہا کہ یاسوکونی یادگار بیرونی ممالک کے خلاف جاپان کی فوجی جارحیت کا روحانی ہتھیار اور علامت سمجھی جاتی ہے  جس نے دوسری جنگ عظیم کے 14 سزا یافتہ کلاس اے جاپانی جنگی مجرموں کو خراج عقیدت پیش کی۔

لین نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل جاپان کے متعدد موجودہ دفاعی عہدیداروں نے اس یادگار دورہ کیا تھا اور اب کسی سابق ایڈمرل کو پہلی بار چیف پادری بنانے سے جاپان کی ماضی کی جارحیت سے متعلق غلط رویہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین، جاپان پرزور دیتا ہے کہ وہ اپنی جارحیت کی تاریخ پر غور کرتے ہوئے عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے اور اپنے ایشیائی ہمسایوں اور عالمی برادری کے اعتماد کو مزید نقصان نہ پہنچائے۔