دیس ابابا (شِنہوا) ایتھوپیا اور چین نے ایتھوپیا میں قابل تجدید توانائی کی ترقی میں تیزی لانے کے لئے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے تعاون سے ایک مشترکہ تحقیقی اور توسیعی مرکز کا آغاز کیا ہے۔
یہ توقع ہے کہ مشترکہ تحقیقی اور توسیعی مرکز قابل تجدید توانائی ٹیکنالوجیز تک رسائی کی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے میں سہولت فراہم کرنے کے لئے تحقیق، تربیت اور مظاہرے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے پانی و توانائی سلطان ولی نے قابل تجدید توانائی کے وسائل کے استعمال پر ایتھوپیا، چین اور یو این ڈی پی کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ولی نے کہا کہ ہم تحقیق اور قابل تجدید توانائی کے ترقیاتی مرکز کے آغاز میں اپنی آئندہ نسل کے لئے ساختی بنیاد رکھ کر اپنے باہمی تعاون کو مضبوط بنا رہے ہیں۔
وزیر مملکت نے جنوب۔جنوب فریم ورک کے تحت چین کے ساتھ تعاون کی اہمیت اور خاص طور پر قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی ترقی پر زور دیا ۔
جنوب-جنوب تعاون فریم ورک با ئیو گیس اور شمسی (توانائی) میں چین کے تجربے کو لانے کا ایک موقع ہے تاکہ ایتھوپیا کی پیداواری استعمال کے لئے توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ اس سے ایتھوپیا میں قومی ترقیاتی اہداف کی جانب چین کی معلومات اور تجربے کو ہم آہنگ کرنے اور آگے بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔
چین کی وزارت تجارت کی مالی مدد سے یو این ڈی پی ایتھوپیا کی وزارت پانی و توانائی (ایم او ڈبلیو ای) کے تعاون سے چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے وابستہ ادارہ چین کے ایجنڈا 21 کا انتظامی مرکز اور چائنہ ایگریکلچرل یونیورسٹی (سی اے یو)بائیو گیس، بائیو ماس اور شمسی سہ فریقی تعاون منصوبے (زرعی صنعت میں پائیدار توانائی کے استعمال میں منتقلی) پر عمل درآمد کر رہا ہے۔
اس منصوبے میں بنیادی طور پر قابل تجدید توانائی ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ اور ایتھوپیا کی آب و ہوا سے لچکدار ترقی کو بڑھانے کی حمایت کا تصور کیا گیا تھا۔