• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ٹیسلا چین میں 11لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگوائے گیتازترین

May 14, 2023

بیجنگ(شِنہوا)الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا 29 مئی سے چین میں سافٹ ویئر کے مسائل کی وجہ سے 11 لاکھ سے زیادہ گاڑیاں واپس منگوا ئے گی۔

چین کی مارکیٹ ریگولیشن کے لئے ریاستی انتظامیہ کے پاس جمع کرائے گئے ایک بیان کے مطابق گاڑیوں کی واپسی میں درآمد شدہ ماڈل ایس، ماڈل ایکس اور ماڈل 3 کی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ماڈل 3 اور ماڈل وائے گاڑیوں کا احاطہ کیا گیا ہے جو چین میں 12 جنوری 2019 سے 24 اپریل 2023 کے درمیان تیار کی گئی تھیں۔ 

بیان کے مطابق ان ماڈلز کی گاڑیوں میں صارفین کے لیے ری جنریٹیو بریک لگانے کی حکمت عملی کے اختیارات نہیں ہیں اور نہ ہی یہ  ڈرائیور کے طویل وقت تک ایکسلریٹر پیڈل دبائے رکھنے کی صورت میں مناسب وارننگ فراہم کرتی ہیں جبکہ اس طرح کی ناکامیوں سے تصادم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

بیان کے مطابق ٹیسلا اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک اوور دی ایئر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ متعارف کرائےگا۔