• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ٹیسلا چائنہ 2 نئے ماڈلز کی فراہمی شروع کرنے کیلئے تیارتازترین

December 30, 2022

شنگھائی(شِنہوا)ٹیسلا چائنہ 2023ء کی پہلی ششماہی کے دوران چینی مین لینڈ پر صارفین کو ماڈل ایس پلیڈ اور ماڈل ایکس پلیڈ کی فراہمی شروع کر دے گی۔

کمپنی نے بتایا کہ گاڑیوں کے دو نئے ماڈلز کو پہلی بار نومبر میں منعقد ہونے والی 5 ویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں پیش کیا گیا تھا۔

ٹیسلا چائنہ نے بتایا کہ ماڈل ایس پلیڈ 637 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ 322کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار کے ساتھ صرف 2.1 سیکنڈ میں صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے۔

ٹیسلا کی شنگھائی گیگا فیکٹری نے 2022ء کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران 6 لاکھ 50 ہزار سے زائد گاڑیاں فراہم کی ہیں ۔ صرف نومبر میں ہی شنگھائی پلانٹ نے مجموعی طور پر 1 لاکھ 291 گاڑیوں کی ترسیل کی ہے جو بلند ترین سطح ہے۔

اس وقت چینی مین لینڈ پر ٹیسلا کے تقریباً 1 ہزار 500 سپرچارجنگ اسٹیشن اور 10 ہزار سپر چارجنگ پائلز موجود ہیں۔

چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کائی ڈونگ شو کے مطابق 2022ء میں شنگھائی گیگا فیکٹری کی سالانہ فروخت 7 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں تک پہنچنے کی توقع ہے۔