• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ڈیری مصنوعات پر اینٹی سبسڈی تحقیقات میں یورپی یونین کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ڈبلیو ٹی او قوانین پر عملدرآمد کیا جائے گا، چینتازترین

September 24, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت نے کہا کہ اسے یورپی یونین کی عالمی تجارتی تنظیم کے توسط سے ایک مشاورتی درخواست موصول ہوئی ہے جو یورپی یونین سے درآمد کردہ ڈیری مصنوعات پر اینٹی سبسڈی تحقیقات سے متعلق ہے۔

ایک بیان میں وزارت تجارت نے کہا کہ چین کو افسوس ہے کہ یورپی یونین نے عالمی تجارتی تنظیم تنازعات کے تصفیے کے طریقہ کار کے تحت اس معاملے کو چیلنج کیا ہے تاہم چین عالمی تجارتی تنظیم کے متعلقہ قوانین کے مطابق یہ معاملہ نمٹائے گا۔

بیان کے مطابق عالمی تجارتی تنظیم کے رکن کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ شفاف اور آزاد تجارت کے تحفظ میں احتیاط اور تحمل کے ساتھ تجارتی اقدامات کئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے مقامی قوانین کے تحت اور مقامی صنعت کی درخواست پر یورپی یونین کی ڈیری مصنوعات پر اینٹی سبسڈی تحقیقات شروع کی ہے اور یہ چینی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی مقامی صنعتوں کے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرے۔

وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ ماہ چین نے یورپی یونین سے درآمد کردہ بعض ڈیری مصنوعات پر سے اینٹی سبسڈی تحقیقات شروع کی تھی۔ اس میں تازہ پنیر ، دہی اور نیلے پنیر جیسی مصنوعات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اس مقصد کے لئے یکم جنوری 2020 سے 31 مارچ 2024 تک متعلقہ چینی صنعتوں کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔